: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی۔ مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات وینکیانائیڈو نے این ڈی ٹی وی نشریات پر
یک روزہ پابندی کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے چنئی میں بلڈرس
ایسوسی ایشن کے پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی
کے پیش نظرپابندی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ وینکیا نائیڈوکاکہنا تھا کہ
ملک کی
سلامتی کو ذہن میں رکھ کر ٹی وی چینل پر یک روزہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات نے بدھ کو این ڈی ٹی وی انڈیا کی
نشریات پر ایک دن کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ وزارت نے پٹھان کوٹ حملے کے
دوران چینل کی جانب سے پیش کردہ کوریج پر اعتراض کرتے ہوئے بطور سزا یہ
فیصلہ لیا ہے ۔